حمزہ طارق پروجیکٹ 'میری مشال ' میں دلکش کردار میں جلوہ گر

حمزہ طارق پروجیکٹ 'میری مشال ' میں دلکش کردار میں جلوہ گر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شوبز ڈیسک)حمزہ طارق جمیل اپنے نئے پروجیکٹ 'میری مشال ' کے ساتھ کامیابیوں کی سیڑھیوں پر بلندیوں کی طرف رواں دواں حمزہ طارق جمیل نئے پروجیکٹ 'میری مشال ' ایک نئے دلکش کردارمیں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ پسندیدہ نوجوان اداکار اور نیون بینڈ کے لیڈ گلوکار حمزہ طارق جمیل مختلف صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے 'میرے دوست میرے یار' میں دیکھنے والوں کے دلوں کو چھولیا اب آنے والے پروجیکٹ 'میری مشال ' میں ناظرین کو اپنی اداکاری سے مسحور کرنے کیلئے تیار ہیں حمزہ طارق کو آپ مایوس کن رومینٹک 'عدین'کے کردار میں دیکھیں گے۔
جو اسکرین پر ایک بالکل مختلف انداز کے نئے دیوتا کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ اس کے ہدایتکار راؤ ایاز شہزاد ہیں جب کہ پروڈیوسر ہیں فرحان گوہر۔ 'میری مشال ' ایک جوان محبت، بھروسے اور دل کے ٹوٹنے کی کہانی ہے۔اس انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی میں نے طے کرلیا تھا کہ ایسے کردار کروں گا جو میری اداکاری کی صلاحیت کو ابھار سکیں،"حمزہ نے یہ بات اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا،"میری مشال کام کے لحاظ سے ایک دلچسپ پروجیکٹ ہے اور میں اس کے بارے میں بہت پرجوش ہوں اور چاہتا ہوں کہ ہر ایک اس کو ضرور دیکھے"۔ توقع ہے کہ یہ ڈرامہ اگلے ہفتے آج انٹرٹینمنٹ اور ای میکس ٹی وی پر نشرکیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -