عثمان خالد بٹ اور اشنا شاہ کا امریکی سیاہ فام شہریوں کے حق میں پیغام

عثمان خالد بٹ اور اشنا شاہ کا امریکی سیاہ فام شہریوں کے حق میں پیغام

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعثمان خالد بٹ اور اداکارہ اشنا شاہ نے امریکی سیاہ فام شہریوں کے حق میں آواز اْٹھاتے ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاک ہونے والے امریکی سیاہ فام شہری کی ویڈیو پورے امریکا میں دیکھی جارہی ہے۔عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’اور جس طرح امریکا میں لوگ اِس نسل پرستی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں یہ ہم سب کے لئے اقلیتوں کے حق میں آواز اْٹھانے کے لئے ایک بہترین مثال ہے۔

دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ایک لمحے کے لئے سوچیے کہ اگر ہمارے ملک میں اِس طرح اقلیتوں کے ساتھ ہو رہا ہوتا جیسے آج امریکا میں سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہے تو کیا ہمیں اقلیتی برادری کا ساتھ دینے کے لئے سڑکوں پر نکلنے کی اجازت دی جاتی؟اشنا شاہ نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم کبھی بھی اقلیتی برادری کا ساتھ دینے کے لئے سڑکوں پر نہیں نکلتے۔اداکارہ نے کہا کہ ’اگر ہم نکل بھی جاتے تو ہمارے اپنے ہی لوگ ہم پر توہین مذہب کا الزام لگا دیتے اور ہمیں پھانسی دے دیتے۔

مزید :

کلچر -