عوام وباء سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، اریج فاطمہ

        عوام وباء سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں، اریج فاطمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ اریج فاطمہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی تدابیر اپنانے کی اپیل کر دی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، اس لیے ابھی ہمیں اس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بہت سے لوگوں کو کلوز اور ماسک کے بغیر باہر نکلتے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی ایسے تمام افراد سے گزارش ہے کہ وہ اس بیماری کو سنجیدگی سے لیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ اس طرح سے ہی ہم اس وباء سے جلد از جلد نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اس لئے ہمیں اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینی چاہئیے۔

مزید :

کلچر -