سمیع خان کا بیوی شانزے خان کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

سمیع خان کا بیوی شانزے خان کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار سمیع خان نے بیوی شانزے خان کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے اہلیہ کو سالگرہ کی مابرک باد دیتے ہوئے کہا کہ کاش وہ انہیں کسی جزیرے میں لے کر جاسکتے ہیں اور وہاں ان کی سالگرہ مناتے۔انہوں نے کہاکہ وہ ان کے جنم دن پر ان کے خوابوں کے لئے دعا گو ہیں اور ان کا شکریہ کرتے ہیں کہ انہوں نے اداکار کی زندگی میں آکر ان کے ہر دن کو بہتر سے بہترین بنادیا سمیع خان نے اپنی مصروفیات کے بارے میں کہا کہ میں کئی ڈراموں میں اداکاری کرنے میں مصروف ہوں جن میں میرے کردار بہت زیادہ پاور فل ہیں۔

مزید :

کلچر -