صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی،سکینہ سموں

صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی،سکینہ سموں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سموں کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے بھی اپنی صحت سے متعلق کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ہیں۔تین دن پہلے یہ خبر آئی تھی کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کورونا وائرس کاشکار ہوگئی ہیں اِسی حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں سکینہ سموں نے صحافی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’گزشتہ روز مجھے ایک نام نہاد صحافی سارا دن فون کالز کرتا رہا کیونکہ وہ مجھ سے میری صحت کے متعلق جاننا چاہتا تھا جب کہ میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔

مزید :

کلچر -