انتقامی سیاست سے انتظامی صلاحیت متاثر ہوتی ہے،الطافشاہد

        انتقامی سیاست سے انتظامی صلاحیت متاثر ہوتی ہے،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ اناکے اسیر حکمران یادرکھیں انتقامی سیاست سے انتظامی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔پاکستان میں کرونا نے قہرمچادیا مگر حکمران ہنوزسنجیدہ نہیں،وہ خودکچھ کرنے کی بجائے شاید کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

وفاق سمیت ہرصوبائی حکومت نے کورونا وبا کیخلاف ہراول دستہ کاکرداراداکرنیوالی ڈاکٹرز برادری کوان کے حال پرچھوڑدیا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ کروناوباکامقابلہ کرتے ہوئے متعدد سینئر ڈاکٹرز کی اموات درحقیقت حکومت کی طرف سے انہیں فراہم کی جانیوالی غیرمعیاری سہولیات اور ناقص اصلاحات کانتیجہ ہیں۔

پاکستان میں عیدالفطر کے بعدکرونا کے نتیجہ میں ہونیوالی اموات کے ہوشربا اعدادوشمارنے خطر ے کی گھنٹی بجادی ہے۔انہوں نے کہا کہ کروناکوکس طرح ہرانا ہے،کئی ماہ گزرجانے کے باوجودحکمرانوں کواس بارے میں کوئی علم نہیں ہے،خدارا چینی حکومت کے مشاہدات اورتجربات سے مددلی جائے۔ وفاق سمیت ہرصوبائی حکومت کواپنی ترجیحات میں کرونا کوسرفہرست رکھنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -