کورونا مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہونا تشویشناک ہے،اشرف بھٹی

کورونا مریضوں کی تعداد لاکھوں میں ہونا تشویشناک ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ لاہوریوں کواس بات کو سمجھ لینا چاہئے کہ لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے صدر مملکت نے خود ایک ٹی وی پر اعتراف کیا ہے کہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بیس لاکھ کے قریب ہو سکتی ہے اگر اب بھی عوام نے احتیاطی تدابیر کواختیار نہ کیا تو پھر خدانخواستہ یہ تعداد آنے والے دنوں میں مزید بھی بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو عوام کو خبر دار کردیا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی امید ختم کردیں عوامی بہتری کا کوئی بھی کام اللہ نے ان کے نصیب میں لکھا ہی نہیں ہے ان کی قسمت میں صرف اور صرف تباہی اور بربادی ہی لکھی ہے عوام خود ہی گھروں تک خود کو محدود رکھیں اور بلا وجہ گھروں سے باہر نکلنا بند کردیں اور غیر ضروری میل جول سے بھی پرہیز کریں اسی میں عوام کی بہتری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -