الخدمت فاؤنڈیشن کی طرفسے بچوں میں کورونا کٹس تقسیم

      الخدمت فاؤنڈیشن کی طرفسے بچوں میں کورونا کٹس تقسیم

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام سٹریٹ چلڈرن میں "ہائی جین کٹس " تقسیم کرنے کی تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے 100سے زائد سٹریٹ چلڈرنز میں کٹس تقسیم کیں۔تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیزعابد نے بچوں کو کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی اخلاقی اور دینی تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے صاف ستھرا رہنا انتہائی ضروری ہے۔ والدین گھروں میں اور اساتذہ آئن کلاسز میں بچوں کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی تدابیر کے برائے میں آگاہی ضرور دیں۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کیرضاکاروں نے کرونا کرائسز میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر عوام کی خدمت کی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن شہر بھر میں ریلیف کے کام بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب کے سرانجام دے رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -