امام احمد رضا خان بریلویؒ ہمارے ما تھے کا جھو مر ہیں،مجاہد عبدالرسول

امام احمد رضا خان بریلویؒ ہمارے ما تھے کا جھو مر ہیں،مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) صدرسنی تحریک پنجا ب، رہنما اتحاد بین المسلمین، مذہبی سکالرعلامہ مجاہد عبد الر سو ل نے کہا ہے کہ امام احمد رضا خان بریلویؒ ہمارے ما تھے کا جھو مر ہیں،اعلی حضرت طاغوتی طاقتوں کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے سامنے ہمیشہ چٹان بن کر کھڑے نظر آئے، آپؒ ایک جید عالم دین اور فقہیہ تھے، فتاویٰ رضویہ آپ کا علمی شاہکارہے ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے علامہ شیر محمد مجتبا ئی، مفتی شفا قت ہمد می، قاری سر فرار سیالو ی، قادری غضنفر سلطانی، مفتی محمد رمضان قادری،علامہ عبد الرو ف قادری، مفتی عبدالجلیل قادری،محمد شفیق قادری و دیگر سنی تحریک کے رہنما ؤ ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

 انہو ں نے کہاکہ امام احمد رضا خان بریلویؒ کی ذات الحب لِلہِ والبغض لِلہِ کی زندہ تصویر تھی۔ اللہ تبارک وتعالی اور رسول کریم ﷺسے محبت رکھنے والے کو اپنا عزیز سمجھتے تھے جبکہ اللہ تبارک وتعالی اور رسولِ کریم ﷺسے دشمنی رکھنے والے کو دشمن مگر اپنے مخالف سے نہ تو کبھی بد خلقی سے پیش آتے اور نہ ہی کبھی ذاتی دشمن سے سخت کلامی فرماتے۔ انہو ں نے کہاکہ گستاخانہ ذہنیت کے پھیلتے اور بڑھتے ہوئے جراثیم کو ختم کرکے انہوں نے قرآنِ مجید و حدیثِ پاک کی روشنی میں اِسلام کی صحیح تصویر پیش کی اور بیمار دِلوں سے کہا کہ وہ شفاخانہ حجاز سے درد کا درماں حاصل کریں۔ امام احمد رضا خان بریلویؒ تار یخ کا رو شن با ب ہیں انکی دینی ملی اور علمی خدما ت کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔