زیبا احسان سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی (ق)لیگ میں شمولیت

زیبا احسان سمیت مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں کی (ق)لیگ میں شمولیت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اندرون شہر لاہور سے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں محمد قاسم،محمد رحمان نے مسلم لیگ لاہور شعبہ خواتین کی سینئر نائب صدر زیبا احسان اور گرین ٹاؤن سے چوہدری تاج دین گجر،محمد اقبال نے میاں کامران سیف سیکرٹری اطلاعات لاہورکے ہمراہ مسلم لیگ ہاؤس میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے۔

اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہے اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں۔اورپاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -