لوکل گورنمنٹ کے 102افسران کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ٹریننگ

لوکل گورنمنٹ کے 102افسران کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ٹریننگ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے منعقد کردہ آن لائن ٹریننگ سیشن میں لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے جی ایم آپریشن سہیل انور ملک کی جانب سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر لوکل گورنمنٹ کے 102 افسران کو آن لائن ٹریننگ دی گئی۔آن لائن ٹریننگ کے انعقاد کا مقصد لوکل گورنمنٹ افسران کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ، تنظیمی ڈھانچے پر آگاہی کے ساتھ ساتھ فیلڈ آپریشن اور فیلڈ میں درپیش مشکلات اور انکے موثر حل پر آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر جی ایم آپریشن کی جانب سے لوکل گورنمنٹ افسران کو لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے تمام تر شعبہ جات، تنظیمی ڈھانچے اور فیلڈ آپریشن پر مفصل بریفنگ دی گئی۔آن لائن ٹریننگ کے اختتام پر سوالات و جوابات کے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوکل گورنمٹ کے افسران کی جانب سے سوالات پر جی ایم آپریشن نے انکو تفصیلی جوابات دئے اور محکمے کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔ آن لائن ٹریننگ سیشن کے اختتام پر لوکل گورنمنٹ افسران کی جانب سے جی ایم آپریشن ایل ڈبلیو ایم سی کا شکریہ ادا کیا گیا او رصوبائی دارلحکومت میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -