پی ٹی آئی ویمن ونگ کی تنظیم سازی کیلئے مشاورت جاری ہے،ثانیہ

پی ٹی آئی ویمن ونگ کی تنظیم سازی کیلئے مشاورت جاری ہے،ثانیہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران سے ان کی رہائشگاہ پر گجرات سے پارٹی رہنماء نورین اشرف، طاہرہ،پروین شیخ اور شیخوپورہ سے جمیلہ یوسف جنجوعہ کی قیادت میں الگ الگ وفود نے ملاقاتیں کیں اور سنٹرل پنجاب میں وومن ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال اور اپنی سفارشات پیش کیں، ثانیہ کامران نے پارٹی خواتین رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

،انشاء اللہ جلد وومن ونگ کی ضلعی تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا، تحریک انصاف نے ملکی سیاست میں خواتین میں سیاسی شعور اجاگر کیاہے،ماضی کی حکومتوں نے عوام کو درپیش مسائل حل نہیں کئے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کودرپیش چیلنجز سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، شہبازشریف کی نیب گرفتار ی کے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں،عوام ان چوروں اور ڈکیتوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، اب شہبازشریف کاٹھکانہ صرف جیل ہوگا، رونا دھونا ن لیگ کے درباریوں کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -