عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں: ہمایوں اختر

  عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں: ہمایوں اختر

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدالتیں اور احتساب کے ادارے مکمل آزاد ہیں، موجودہ حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایک بھی مقدمہ قائم نہیں کیا اس لئے سیاسی انتقام کاواویلا بے بنیاد ہے، سابقہ ادوار کے پہاڑ جتنے قرضوں کے باوجود حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران پسے ہوئے طبقات سمیت تمام شعبوں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلا ت کا شکار ہونے والوں کی مدد کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی پیکج دیا لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن اس کی تحسین کرنے کی بجائے سیاسی بغض میں مبتلا ہو کراس میں سے بھی کیڑے نکال رہی ہے۔ اپوزیشن ہمیں بتائے موجودہ حالات میں مزید کون سے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے کوروناوائرس کے منفی اثرات کو زائل کیا جا سکے لیکن اپوزیشن کی سیاست کرپشن بچانے سے نتھی ہے اور انہیں اور کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -