مسلم لیگ(ن) کی قیادت حق پر ڈٹی رہے گی،اختر حسین بادشاہ

مسلم لیگ(ن) کی قیادت حق پر ڈٹی رہے گی،اختر حسین بادشاہ

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اخترحسین بادشاہ نے کہا ہے کہ حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈوں اور جبر کر لے ہماری قیادت حق پر ڈٹی رہے گی،اندھیری رات جلد ختم ہو گی ا ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر اوچھے ہتھکنڈوں سے آمریت کے ادوارکو بھی مات دیدی ہے اور عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ وقت آنے والا ہے جب عوا م ان کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو اس سے پہلے بھی نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ وفاقی بجٹ پیش ہونے والا ہے ایسے میں حکومت قائد حزب اختلاف کو گرفتار کر کے کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) حکومت کے عوام دشمن بجٹ کے سامنے دیوار بنے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -