تحریک انصاف بلا امتیازاحتساب کا عمل جاری رکھے گی،سمیرا ساہی

تحریک انصاف بلا امتیازاحتساب کا عمل جاری رکھے گی،سمیرا ساہی

  

لاہور (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کی سینئر مرکزی رہنما سمیرا ساہی نے کہاہے کہ تحریک انصا ف بلا امتیاز احتسا ب کاعمل جار ی رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ماڈ ل ٹا ؤ ن میں پو لیس اہلکارو ں پر مسلم لیگ (ن) کے گلو بٹو ں نے تشدد کیا الٹا خو د مظلوم بن بیٹھے۔شہباز شر یف نے چوری نہیں کی کر پشن سے پا ک ہیں تو گر فتاری سے کیو ں گھبراتے ہیں؟ انہیں نیب کے سامنے پیش ہو کر اپنی بے گنا ہی ثا بت کر نا چاہیے۔ انہو ں نے کہ سب چور لٹیرے شکنجے میں آ چکے ہیں جنہوں نے بھی ملک اور قوم کا پیسہ با پ داد کی جا گیر سمجھ کر لو ٹا اب انہیں جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی سیا ست کا سور ج غرو ب ہو چکا ہے آ ئندہ انتخابا ت میں مسلم لیگ (ن) تانگہ پار ٹی ثا بت ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -