آٹے کی قیمت میں اضافہ غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

آٹے کی قیمت میں اضافہ غریبوں کے ساتھ زیادتی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ معاشی زبوحالی میں آٹے کی قیمت میں اضافہ غربیوں کو مہنگائی کے کوڑے مارنے کے مترادف ہے۔ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے گندم خریداری کا ہدف ابھی تک پورانہیں ہو سکا جبکہ حکومت نے اپنے مالی سہولت کاروں کو نوازنے کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گندم کا بحران پیدا کردیا ہے جس کی وجہ سے فلور ملز مالکان سستے دانوں آتا بیچنے کو تیار نہیں۔ حکومت کسانوں کو سبسڈی دینے کی بجائے کرپٹ اور مہنگائی مافیا کو فائدہ پہنچانے کیلئے ناقص زرعی پالیسیوں پر گامزن ہے جس کی وجہ سے کسان کنگال ہو کر رہ گیا ہے اور اس کا خمیازہ عوام مہنگے داموں آٹا اور سبزیاں فروخت کرکے بھگت رہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -