غریب اور امیر کے درمیان بے پناہ فرق ختم کریں گے،روبینہ جمیل

غریب اور امیر کے درمیان بے پناہ فرق ختم کریں گے،روبینہ جمیل

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان کے محنت کش غربت، افلاس، جہالت بیروزگاری، امیر اور غریب کے مابین بے پناہ فرق کو ختم کرکے دم لیں گے۔ آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام بختیار لیبر ہال 28 نسبت روڈ لاہور میں کنفیڈریشن کے مرکزی چیئرمین محمد یوسف بلوچ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ایک ریفرنس میں کثیر تعداد میں ٹریڈ یونین نمائند گان اور کارکنوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مرحوم کی محنت کشوں کیلئے خدمات اور ٹریڈ یونین تحریک میں جدو جہد کے بارے تفصیلی روشنی ڈالی اس موقعہ پرروبینہ جمیل صدر،اکبر علی خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، خوشی محمد کھوکھر،اسامہ طارق، نیاز خان، چوہدری انور گجر، سید صلاح الدین ایوبی، جاوید خان، محمد الیاس، محمد وارث، حسن منیر بھٹی اور دیگر نمائندگان نے کہا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق ٹریڈ یونین رہنما تھے اپنی پوری زند گی مرزا ابراہیم اور بشیر احمد بختیار مرحوم کی رفاقت میں جدو جہد کرتے رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -