کرکٹ کی بحالی کیلئے نئے قوانین بنانے میں حرج نہیں: سابق کرکٹرز

کرکٹ کی بحالی کیلئے نئے قوانین بنانے میں حرج نہیں: سابق کرکٹرز

  

لاہور(افضل افتخار) پاکستان دورہ انگلنیڈ کے لئے ضرور جائے اور اس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کھیل سے پہلے کھلاڑیوں کی حفاظت بہت ضروری ہے مگر پی سی بی کو بھرپور احتیاطی تدابیر کے ساتھ دورہ نگلینڈ کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے اس حوالے سے سکندر بخت، محمد یوسف،محمد وسیم،راشد لطیف، معین خان اور عبدالرزاق نے کہا کہ یہ دورہ پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور امید ہے کہ یہ شیڈول کے مطابق ہوگا اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے بہترین اقدامات کرے گا کرکٹرز نے کہا کہ کرونا وائرس پتہ نہیں کب تک جاری رہے گا مگر اب ہمیں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی جانب لوٹنے کی ضرورت ہے مگر اس کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر نا بہت ضروری ہے اور آئی سی سی کی جانب سے بھی جو وائرس کیساتھ نئے قوانین بنائے جائیں ان پر بھی عمل درآمد کھلاڑی ضرور کریں انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ یہ دورہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -