کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ لینے کا ارادہ نہیں، رمیز راجہ

کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ لینے کا ارادہ نہیں، رمیز راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں میرا قومی ٹیم کا کوئی عہدہ لینے کا ارادہ نہیں ہے خاص طور پر ٹیم کی کوچنگ تو بالکل نہیں کروں گاانہوں نے کہا کہ میری دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں اب میری تمام تر توجہ صرف اور صرف کمنٹری کی طرف ہے اور میں پاکستان کا نام اس شعبہ میں روشن کرنے میں مصروف ہوں رمیز راجہ نے کہا کہ میں انگلینڈ کیخلاف دورہ کی حمایت میں ہوں اور امید ہے کہ یہ دورہ بہت کامیاب بھی ثابت ہوگا وائرس کب تک اسی طرح سے رہے گا اس کے بارے میں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا مگر اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اس وائرس کے ساتھ ہی اب کھیلوں کی سر گرمیوں کو بھی شروع کیاجائے کیونکہ اس طرح سے بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بند سٹیڈیمز میں میچز کا انعقاد بہت اچھا فیصلہ ہے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کم از کم تولو گ ٹی وی پر تو میچزسے لطف اندوز ہوسکیں گے انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیرپر کھلاڑیوں کو مکمل طور پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا دورہ انگلینڈ ضرور ہوگا اور کامیابی سے ہمکنار ہوگا بس اس کے لئے بہترین اقدامات کی ضرورت ہے۔