دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کیلئے طویل کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کیلئے طویل کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلیے پاکستان ٹیم کا طویل کیمپ لگانے کی مخالفت ہونے لگی جب کہ پی سی بی نے بھی طویل کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کھلاڑی بھی اس حوالے سے فیصلے کے حامی ہیں ملک میں ایک ماہ تک کیمپ میں رہنے کا مطلب مجموعی طور پر تین مہینوں کیلیے اہل خانہ سے دور رہنا ہوگا، دوسری جانب پی سی بی10 سے15 دن کے کیمپ کیلیے مختلف آپشنزپر کام کر رہا ہے، اس میں 10،10 کے گروپس کو بلانے یا لاہور اور کراچی میں الگ ٹریننگ کی تجاویز بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کو جولائی میں انگلینڈ جانا ہے جہاں اگست میں تین ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی20 میچز کی سیریز ہوگی۔

 واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں وصول کئے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -