بابر اعظم نے 5 سال میں بہترین کرکٹ کھیلی، حفیظ

        بابر اعظم نے 5 سال میں بہترین کرکٹ کھیلی، حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سینئر آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر اعظم میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور پانچ سال میں انہوں نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور اپنی اہلیت کو ثابت کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ 'وہ تمام رکاؤٹوں کو توڑ رہے ہیں اور میں پر اعتماد ہوں کہ وہ طویل عرصے تک پاکستان کی خدمت کریں گے'۔پاکستان کے لیے 218 ایک روزہ میچوں میں 6 ہزار 614 رنز بنانے والے سینئر کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ بابر اعظم کی کپتانی پر کوئی بیان دینے سے قبل انہیں قومی ٹیم کی مزید قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 'میں نے انہیں بطور کپتان زیادہ نہیں دیکھا اور اس کی قیادت میں صرف دو میچز کھیلا ہوں اور میں اس وقت ان کی کپتانی پر تبصرہ نہیں کرسکتا جب تک انہیں مختلف میچوں میں حالات کے مطابق حکمت عملی بناتے دیکھوں امید ہے کہ وہ مستقبل میں ٹیم کے بہترین کپتان ثابت ہوں گے اور ان پر جو ذمہ داریاں ہیں ا ن پر پورا اتریں گیاور امیدوں پر پورا اتریں گے۔