کرس گیل بھی امریکہ میں نسلی امتیاز کیخلاف بول پڑے

  کرس گیل بھی امریکہ میں نسلی امتیاز کیخلاف بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کنگسٹن(یواین پی) ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے نسلی امتیاز کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے آئی سی سی اور دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاہ فاموں کے ساتھ سماجی ناانصافی پر اٹھ کھڑے ہوں۔واضح رہے کہ ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد امریکا بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں گیل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز اس سماجی ناانصافی کا نوٹس لیں جن کو اس منفی سماجی رویہ کیخلاف متحد ہو جانا چاہئے۔انہوں نے گورننگ باڈی اور کرکٹ بورڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ لوگ نہیں دیکھ رہے کہ ہم جیسے لوگوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ انسٹاگرام پر کرس گیل کا کہنا تھا کہ نسلی امتیاز کا زہر اب کرکٹ میں بھی سرایت ہوتا جا رہا ہے اور وہ خود بھی اس کا شکار ہو چکے ہیں انہو ں نے کہا کہ اس موقع پر سب کو مل کر سماجی انصافی کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کا کوئی اور واقعہ پیش نہ آسکے کرس گیل نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہی نسلی امتیاز کے خلاف آواز بلند کی ہے۔