ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

  ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلیے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

  

جمیکا(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے 25 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جبکہ ڈیرن براوو، شمرن ہٹ میئر اور کیمو پال نے انگلینڈ کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ جیسن ہولڈر کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ منتخب کردہ پلیئرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے۔ویسٹ انڈیز کا اسکوڈ 8 جون کو پرائیوٹ جیٹ پر انگلینڈ روانہ ہوگا۔ تین ہفتوں کے قرنطینہ پریڈ اور ٹریننگ سیشنز کے بعد مہمان ٹیم مانچسٹر سے ساوتھ ہمپٹن پہنچے گی جہاں پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -