سائیکلینگ فیڈریشن نے ورلڈ بائسیکل ڈے منایا

  سائیکلینگ فیڈریشن نے ورلڈ بائسیکل ڈے منایا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ بائسیکل ڈے گزشتہ روز دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی منایا گیا، پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن نے بھی اس دن کو بھر پور طریقے سے منایا۔ پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن(پی ایس ایف) کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ ورلڈ بائسیکل ڈے ہر سال دنیا بھر میں 3جون کو منایا جاتا ہے۔ اس مرتبہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے بھی بدھ کو بائیسکل ڈے کو بھر پور طریقے سے منایا- انہوں نے کہا کہ تمام یونٹس نے بائی سائیکل ڈے کو بھر پور طریقے سے منایا۔ یہ دن یونین سائیکلینگ انٹرنیشل(یو سی آئی) 2018 ء سے 3 جون کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس نے اس دن کو منانے کے لیے بھر پور تیاریاں کی اور اس سلسلہ میں پاکستان سائیلنگ فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کراچی لاہور اسلام آباد اور پشاور نے سائیکلینگ ایونٹس کا انعقاد کیا گیا اور اس موقع پر کیک بھی کاٹے گئے۔

 واضح رہے کہ شکیل شیخ پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور نجم سیٹھی کی چیئرمین شپ کے دوران مشیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تاہم ایک قانونی فرم کی جانب سے شکیل شیخ کو ایک لیگل نوٹس بھجوایا گیا، جس میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈز کی مد میں وصول کئے جانے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -