پاکستان میں کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر،خسرہ بھی پھیلنے لگا

  پاکستان میں کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر،خسرہ بھی پھیلنے لگا

  

اسلام آباد (این این آئی)کورونا کے باعث پاکستان میں انسداد پولیو مہم بھی شدید متاثر ہوگئی، رواں سال اپریل میں چالیس ملین بچے انسداد پولیو کے قطروں سے محروم رہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان 2018 میں پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا تھا،گزشتہ سال دوبارہ پولیو کیسز میں اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر رانا محمد صفدر نے بتایا کہ موقع ملتے ہی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا پروگرام بنایا جائے گا۔ کورونا کے باعث انسداد پولیو مہم متاثر ہونے کے ساتھ خسرہ جیسی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔

پولیو مہم

مزید :

علاقائی -