بشارت راجہ کے وکیل میں کورونا علامات، الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے
اسلام آباد (این این آئی)سیمل وحید کی درخواست پربشارت راجہ کے وکیل کرونا وائرس علامات کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں وزیر قانون پنجاب بشارت راجہ کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔بشارت راجہ کے خلاف درخواست گزار سیمل وحید الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم بشارت راجہ کے وکیل کرونا وائرس علامات کے باعث الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے۔ درخواست گزاروحید نے بتایاکہ بشارت راجہ ہائیکورٹ میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے بشارت راجہ کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع دے دیا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن میں بشارت راجہ کے خلاف کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی گئی
بشارت راجہ وکیل