یورپی پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی حمایت کر دی، مودی سرکار بے نقاب

یورپی پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی حمایت کر دی، مودی سرکار بے نقاب

  

برسلز(آئی این پی) یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے، کشمیر یوں کو ناقابل برداشت دباؤ کا سامنا ہے۔یہ بات انہوں نے صدر یورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ کو خط کے ذریعے کہی، بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں دی گئی تفصیلات کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کے11ارکان نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش کردیا۔ارکان پارلیمنٹ نے صدر یورپین کمیشن اور یورپین خارجہ امور کے سربراہ کولکھے گئے خط میں یورپی ارکان پارلیمنٹ نے بھارتی وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر کی آزادانہ حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی نظام بھی بند کیا ہوا ہے۔ گزشتہ9ماہ سے وہاں غیراعلانیہ کرفیو نافذ ہے، کشمیر آج کی دنیا کاسب سے طویل عرصے سے جاری تنازعہ ہے، جس سے کشمیریوں کو ناقابل برداشت دباؤ کا سامنا ہے۔ گزشتہ 7عشروں سے کشمیری اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، بھارتی جارحیت سے ہزاروں کشمیری شہید اور بے گھر ہوچکے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنا چاہتا ہے، جو عالمی امن کیلئے بڑا خطرناک ہے۔

یورپی پارلیمن

مزید :

علاقائی -