کابل، گرین زون کی مسجد میں دھماکا امام سمیت دو افراد جاں بحق

      کابل، گرین زون کی مسجد میں دھماکا امام سمیت دو افراد جاں بحق

  

کابل(این این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے گرین زون کی مشہور مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام اور نمازی جاں بحق ہو گئے۔ابھی تک مسجد میں ہونے والے دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہر کے محفوظ ترین علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور قریب ہی واقع سفارتخانوں اور بین الاقوامی دفاتر میں دھماکے بعد سائرن بجنے لگے اور عملہ محفوظ کمروں کی جانب روانہ ہو گیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے وزیر اکبر خان مسجد میں دھماکا خیز مواد کے ذریعے حملہ کیا۔یہ مسجد گرین زون کے داخلی دروازے پر واقع ہے اور اس انتہائی سیکیورٹی کے حامل علاقے میں واقع مسجد میں لوگ دونوں اطراف سے داخل ہو سکتے ہیں اور اہم رہنما اکثر عید کی نماز یہاں ادا کرتے ہیں۔طارق آریاں نے بتایا کہ دھماکے میں مسجد کے امام ایاز نیازی جاں بحق ہو گئے، وہ کابل میں مشہور تھے اور ان کے خطبات میں لوگ دور دراز کے علاقوں سے شرکت کے لیے آتے تھے

دھماکہ

مزید :

علاقائی -