اپوزیشن کیخلاف عمران خان کا بغض قاتلانہ صورت اختیار کرچکا، خرم دستگیر

    اپوزیشن کیخلاف عمران خان کا بغض قاتلانہ صورت اختیار کرچکا، خرم دستگیر

  

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ہائیکورٹ سے ضمانت منظوری خوش آئند ہے لاہور میں اپوزیشن لیڈر کے گھر ہونیوالا نیب کا مظاہرہ فاشزم کا ناچ تھا۔ اپوزیشن کیخلاف عمران خان کا بغض قاتلانہ صورت اختیار کرچکا ہے نیب 133دن میاں شہباز شریف کو حراست میں رکھ کر بھی تفتیش مکمل نہ کرسکی نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ساری توجہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کیخلاف انتقامی کاروائیوں پر مرکوز ہے۔ آٹا اور چینی چوری سمیت موجودہ حکومت کے تمام کرپشن سکینڈلز کا کھرا کابینہ میں نکلتا ہے لیکن انہیں پکڑنے کیلئے نیب سمیت تمام ادارے حرکت میں نہیں آتے۔ مسلم لیگی قیادت اور کارکن حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ کیخلاف قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

قاتلانہ صورت

مزید :

علاقائی -