فضل الرحمن کا حاجی منیر، پروفیسر عبد الرحمن، امتیاز قمر کی وفات پر دکھ کا اظہار

فضل الرحمن کا حاجی منیر، پروفیسر عبد الرحمن، امتیاز قمر کی وفات پر دکھ کا ...

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے فاٹا سے جمعیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی حاجی منیر احمد اورکزئی،مرکزی جمعیت اہل حدیث کے صوبائی امیر پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی،جے یو آئی لاہور کے راہنماء چوہدری امتیاز قمر کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے مولانا فضل الرحمن نے پروفیسر عبد الرحمن لدھیانوی کی اتحاد امت کے حوالے سے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مرحوم دینی قوتوں میں اتحاد اور اتفاق کے بڑے داعی اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے اہم خدمات سرانجام دیں۔مولانا نے پروفیسر ساجد میر اور دیگر ذمہ داران سے بھی تعزیت کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حاجی منیر احمد اورکزئی نے دین اسلام کے نفاذ کے لیئے جمعیت کے پلیٹ فارم سے بے لوث خدمات سرانجام دیں اور ہر مشکل میں استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے انہوں نے کہاکہ مرحوم نے فاٹا میں جماعتی پیغام کو خوب پھیلایا مولانا فضل الرحمن نے چوہدری امتیاز قمر کے وفات پر بھی دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم نے ساری زندگی جماعتی پیغام کو بے لوث سر انجام دیا ہے انہوں نے مرحومین کے ورثاء اور خاندانوں سے دلی

مزید :

علاقائی -