شیخوپورہ، کتے کی کاٹنے کی ناقص دوا نے نوجوان کی جان لے لی

شیخوپورہ، کتے کی کاٹنے کی ناقص دوا نے نوجوان کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ) جان بچانے والی ویکسین نے مبینہ طورپر24سالہ نوجوان کی جان لے لی،DHQمیں کتے کاٹے کی غیر معیاری اور ناقص ویکسنیشن سے 24سالہ نوجوان کی موت نے DHQشیخوپورہ کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔
،بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد کے نواحی علاقہ جاتری روڈ ڈیرہ بھٹیاں والا کے رہائشی خیر محمد بھٹی کے 24سالہ بیٹے محمد نذیر بھٹی کو مورخہ 15مئی بروز جمعۃ المبارک باؤلے کتے نے کاٹ لیا جسے فوری طور پر DHQہسپتال شیخوپورہ میں داخل کر وادیا گیا،جہاں پر ڈاکٹر زکی ہدایات کے مطابق نوجوان محمد نذیر کو مکمل ویکسینیشن کروائی گئی گذشتہ روز نوجوان کی طبیعت اچانک خراب ہونیپردوبارہDHQہسپتال شیخوپورہ لایا گیا لیکن غیر معیاری،ناقص اور جعلی کتے کاٹے کی ویکسین بے اثر ثابت ہوئی اور مذکورہ نوجوان محمد نذیر بھٹی تڑپ تڑپ کرڈاکٹر ز کے سامنے جان دے دی،متوفی نوجوان محمد نذیر بھٹی کی شادی کی تیاری ہو رہی تھیں اور چند دن تک شادی کی تقریب ہونا باقی تھی نوجوان کی موت کی وجہ سے خوشیوں بھرا گھر صدمے اور غم سے نڈھال ہو گیا، متوفی نوجوان کے ورثاء نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسڑکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں کتے کاٹے ویکسئین کے معیار کو چیک کیا جائے اور نوجوان محمد نذیر بھٹی کی موت کی تحقیقات کرکے جعلی بے اثر ویکسین کی خریداری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -