ساندہ،پیشی پر جانیوالی خاتون کو شوہر نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

  ساندہ،پیشی پر جانیوالی خاتون کو شوہر نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ساندہ کے علاقے میں مسلح شوہر نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنے خلاف عدالت پیشی کے لیے جانے والی بیوی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے خاتون کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق36سالہ عائزہ گلزار سیشن کورٹ اپنے شوہر کے خلاف کیس کی پیشی جانے کے لیے ساندہ کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ راستے میں عائزہ کے شوہر راجہ وسیم اور اس کے ساتھی نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عائزہ گلزار کو ٹانگوں پر فائر لگنے کے نتیجے میں زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقعہ سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے عائزہ گلزار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔قانونی کاروائی درخواست موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -