پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

  پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ اجلاس

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ گزشتہ ماہ سروس نے پنجاب بھر میں 82652ریسکیوآپریشنز کے دوران84681ایمرجنسی متاثرین کوسات منٹ کا اوسط ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ریسکیوکیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر روڈ ٹریفک حادثات اور ڈونے کی ایمرجنسیز میں 453 افرادجاں بحق ہوئے جن میں 335افراد کی اموات روڈ ٹریفک حادثات میں ہوئی جبکہ 118افراد ڈوبنے سے زندگی کی بازی ہار گئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایمرجنسی سروس کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی شریک تھے۔اس موقع پر ڈی جی ریسکیو پنجاب کو آگاہ کیا گیا کہ ایمرجنسی اعدادوشمار کے مطابق ریسکیوسروس نے 26296روڈ ٹریفک حادثات، 42931 میڈیکل ایمرجنسیز،42931 آتشزدگی کے واقعات، 2991 جرائم،192ڈوبنے کے واقعات، 38 عمارتیں گرنے، 17سلنڈر پھٹنے کے دھماکے اور8357 متفرق ایمرجنسیزپر رسپانڈ کیا۔ آتشزدگی کے بیشتر واقعات میں لاہور میں 377، فیصل آباد میں 165،گوجرانوالہ میں 101، ملتان میں 97، راولپنڈی میں 91،سیالکوٹ میں 79،رحیم یارخان میں 47،بہاولپور 46، سرگودھا 35، اوراوکاڑہ میں 19 آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔

راولپنڈی میں 861،ٹریفک حادثات پیش آئے۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر ڑضوان نصیر نے روڈ ٹریفک حادثات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیزمیں 453قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ندی نالوں، نہروں، دریاؤں اور دیگر نہانے کی ممکنہ خطرناک جگہوں پر جانے کی اجازت نہ دیں تاکہ ڈوب کر مرنے کے واقعات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے اقدامات اور سیفٹی قوانین پر عمل پیرا ہو کر روڈ ٹریفک حادثات کی شرح کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بالخصوص موٹر سائیکل ڈرائیورز سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کیونکہ تقربیاََ 80فیصد حادثات زخمی موٹر سائیکل سے منسلک ہوتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں صرف بروقت 1122 پرکال ہی سے بروقت ریسپانس کی ضامن ہے اور کسی بھی ہنگامی حالات میں ممکنہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -