ہڈیارہ،نالے سے نعش برآمد
لاہور(کر ائم رپو رٹر) ہڈیارہ کے علاقے میں واقع نالے میں نامعلوم شخص کی لاش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35سال معلوم ہوتی ہے۔ شناخت نہیں ہو سکی۔ پوسٹ مارٹم اور شناخت کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گئے۔ نامعلوم شخص کی لاش پر تشدد کا کوئی نشان نظر نہیں آیا۔