فیروزپور روڈ،کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کا کپڑا خاکستر

فیروزپور روڈ،کاٹن فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں مالیت کا کپڑا خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)فیروز پور روڈ پر کپڑے کی فیکٹری میں بجلی کا سرکٹ شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع کپڑے کی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے رقبے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا تاہم فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -