ملزمان سے ایک کروڑ85 لاکھ سے زائد مالیت کی ریکوری

  ملزمان سے ایک کروڑ85 لاکھ سے زائد مالیت کی ریکوری

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہ مئی کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی ودیگر جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن میں 96گینگز کے223ملزمان سے01 کروڑ85 لاکھ سے زائد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی۔ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران465ملزمان کو گرفتار کے ان کے قبضہ سے23رائفلز،05 کلاشنکوف، 17 بندوقیں، 408 ریوالورزاور2395 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران663ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے9کلو 325گرام ہیروئن،228کلوگرام سے زائد چرس،1 کلو 140 گرام افیون،10 گرام آئس اور7838 بوتلیں شراب برآمدکی گئیں۔

قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران528ملزمان سے08لاکھ21 ہزار سے زائد رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران113 ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب307 اشتہاری اور486عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر،میرج ایکٹ اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر2487ملزمان گرفتارکئے گئے۔

مزید :

علاقائی -