چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کرنے کے کیس میں ملوث میاں بیوی کے مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کرنے کے کیس میں ملوث میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کرنے کے کیس میں ملوث میاں بیوی کے مقدمہ کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج مشتاق الہی نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روزملزمہ طیبہ گل اور اس کے شوہرفاروق نول عدالت میں پیش نہیں ہوئے،ان کی جانب سے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی اورکا موقف اختیارکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،ملزم محمد فاروق اور اس کی اہلیہ طیبہ کو عدالت نے بطور ریفرنس طلب کر رکھا ہے،ملزمہ طیبہ اور اسکے خاوند فاروق کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا تھا،ملزمہ طیبہ گل نے نیب کے چیئرمین کے خلاف جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا،واضح رہے کہ ملزمہ طیبہ گل نے نیب کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کے خلاف ویڈیو بھی لیک کی تھی۔
نیب کی جانب سے میاں بیوی کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے،نیب کا موقف ہے کہ ملزم فاروق اور اسکی اہلیہ طیبہ لوگوں کو کاروباری تعلقات کے عوض نیب اور آئی ایس آئی سے کام کروانے کے نام پر لوٹتے تھے، ملزمان سستے بلڈوزر دلانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتے رہے جبکہ ملزموں کاموقف ہے کہ ہم پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، جس کیس میں اصل ملزم کے خلاف مدعیہ ہو اس کوہی ہمارے خلاف وعدہ معاف گواہ بنا دیاگیا۔

مزید :

علاقائی -