پشاور،اندرونی شہر منشیات سپلائی کرنیوالے 4 گرفتار

  پشاور،اندرونی شہر منشیات سپلائی کرنیوالے 4 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائیوں کے دوران اندرون شہر منشیات سپلائی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزما ن کا تعلق اندرون شہر اور نواحی علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 8 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن اور 12 بوتل شراب برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ تین عدد پستول بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران اندرون شہر منشیات اور شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران ڈی ایس پی سبرب اختراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے چار ملزمان عثمان ولد اورنگزیب، مامور ولد رحمت، انور ولد غلام سرور اور طاہر ولد رخمین کو گرفتار کیا ہے، ملزمان میں سے دو کا تعلق تیراہ ضلع خیبر جبکہ ایک ملزم کا تعلق اندرون شہر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے مخصوص گاہک کو موبائل فون پر رابطہ کرنے کے بعد منشیات اور شراب گھر کی دہلیز پر سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 8 کلو گرام چرس، ایک کلو گرام اعلی کوالٹی ہیروئن اور 12 بوتل شراب برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ تین عدد پستول بھی برآمد کر لئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -