ٹرانسپورٹرزکا پیٹرول کی مصنوعی قلت پر تشویش کا اظہار، کارروائی کا مطالبہ

ٹرانسپورٹرزکا پیٹرول کی مصنوعی قلت پر تشویش کا اظہار، کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے ٹرانسپورٹروں نے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر خان زمان آفریدی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو پٹرول پمپ مالکان مقررہ وقت سے پہلے ہی اس کا نرخ بڑھا دیتے ہیں لیکن جب اس کی قیمت کم کر دی گئی تو اب پٹرول پمپ مالکان نے پمپس بند کر دئیے اور مصنوعی قلت پیدا کر دی جس سے عوام اور خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب حکومت نے اس اہم مسئلے پر کوئی سنجیدہ نہیں لیاجو افسوسناک ہے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کرے اور نیا مقررہ نرخ پر پٹرول کی فروخت یقینی بنائے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے