25 روپے فی روٹی فروخت کرنے پر 17 نانبائی گرفتار

25 روپے فی روٹی فروخت کرنے پر 17 نانبائی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) محکمہ خوراک نے علی الصبح مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 25 روپے فی روٹی فروخت کرنے پر 27 افراد کو گرفتار کرلیا۔ عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی، سیکرٹری خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر احمد، کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی زیرنگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ،ور فوڈ انسپکٹرز محسن علی شاہ اور وحید یوسف نے مختلف علاقوں پہاڑی پورہ، گلبہار اور ہشت نگری میں نانبائیوں کی دکانوں میں صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا جہاں پر صفائی کی صورتحال ابتر تھی جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کیا اور نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کو الیکٹرک سکیل کے ذریعے چیک کیا کم وزن باقر خانی 25 روپے، پراٹا 20 روپے، روغنی 15 روپے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے پر 26 افراد کو دھر لیا گیا۔ راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشوں کیلئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں ہے کیونکہ محکمہ خوراک نے عمران فروشی کے خاتمی کا تہیہ کررکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کسی طور پر بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔