سیاسی شعور کے ذریعے حقیقی جمہوریت لائینگے محمد فائق شاہ

سیاسی شعور کے ذریعے حقیقی جمہوریت لائینگے محمد فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے سندھ میں 12 سو بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق اور خواتین مریضوں کی شرح میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن، میڈیا مہم اور دعوے کہاں گئے، شعوری مہم کے نام پر ذاتی تشہیر اور آٹے کے تھیلوں پر وزراء اور وزیر اعلیٰ کی تصویریں تو نظر آئیں مگر ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور عوام حکومت کی ترجیح نہیں ہیں، بچوں کی بڑی تعداد کا متاثر ہونا قانون کے نفاذ اور عمل میں غفلت اور والدین کی بے شعوری ہے، صحت اور تعلیم سندھ کے اندر انتہائی پسماندہ ہے صرف کورونا نہیں بلکہ کئی موذی امراض گاؤں، گوٹھ اور شہروں میں لاکھوں افراد کو متاثر کر چکے ہیں، آلودہ ماحول، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، کوڑے کے ڈھیر گزشتہ تیس سال سے حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ آخر ذاتیات اور موروثی سیاست کے اثرات کب ختم ہوں گے اگرچہ باقی صوبوں کا حال بھی اچھا نہیں مگر سندھ میں برسر اقتدار طبقہ طویل حکمرانی کر چکا ہے، جمہوریت کے نام پر موروثیت مسلط کی گئی ہے عوام کو غلام بنانے کی کوشش میں سب انفراسٹرکچر تباہ کر دیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -