انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ کا آن لائن کلاسز پر تحفظات کا اظہار

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ کا آن لائن کلاسز پر تحفظات کا اظہار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)انجنئیرنگ یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نے ان لائن کلاسز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کے سمسٹر فیس معاف کیے جائیں جبکہ سمر سمسٹر کیلئے اقدامات کرنے سمیت طلبہ کو انٹرنیت کی سہولت فراہم کی جائے اور اساتذہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ راویہ کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر کلاسز سے بائیکاٹ کرینگے اور اپنے مطالبات کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرینگے طلبہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ 8جون سے شروع ہونیوالے امتحانات کیلئے کسی صورت تیار نہیں اور ان لائن کلاس میں طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے طلبہ کے مطابق 60فیصد تک طلبہ انٹرنیٹ کنکشن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ اساتذہ کا روایہ بھی درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا مطالبہ کیا ہے کہ سمیسٹر فیس معاف کیا جائے،طلبہ کو ان لائن کلاسز پہکج کی رقم 900روپے بڑھا کر 1200کیا جائے جبکہ سمر سمسٹر کا انعقاد جلد کرنے سمیت فائینل ائیر ڈگری کے حصول کیلئے انٹرن شپ کا دورانیہ نصف کیا جائے جبکہ انتظامیہ مسائل کی حل میں نہ کامی کی صورت میں تمام سمسٹرز کیطلبہ کو conditionally پروموٹ کیا جائے اور اٹھ جون سے امتحانات سے گریز کیا جائے کیونکہ طلبہ اسکے لئے تیار نہیں بصورت دیگر کلاسز کا بائیکاٹ سمیت اپنے حقوق کیلئے انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائنگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -