تخت بھائی،منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری،12 گرفتار

      تخت بھائی،منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن جاری،12 گرفتار

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان پولیس کا ضلع بھر میں منشیات کیخلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کیساتھ جاری،قمار بازی کے مرتکب 08ملزمان سمیت منشیات کے گھناونے دھندے میں ملوث04منشیات فروش گرفتار،منشیات سمیت قمار بازی میں داؤ پر لگائی گئی رقم بھی برآمد۔منشیات فروشی اور معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی۔ ڈی پی او سجادخان تفصیلات کے مطابق ڈی پی اومردان سجادخان کا منشیات کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کے جاری احکامات پرضلعی پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،آپریشن کے دوران سٹی،کاٹلنگ سرکلز پولیس نے مختلف علاقوں سے 04 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا، منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر4236گرام چرس برآمد کر لی گئی،منشیات فروشوں میں سلیم، نواب، قاسم اور پرویز شامل ہیں، اسی طرح تھانہ کاٹلنگ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی میدان میں داؤ پر لگائی گئی رقم 10ہزار روپے قبضہ میں لیکر محفل میں موجود 08قمار باز بشیر احمد، ممریز، رحیم داد، گل انور، شاہ نظر، عبدالرحیم، روز محمد اور نیاز محمد کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -