مختلف کاروائیوں کے دوران قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

  مختلف کاروائیوں کے دوران قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ خزانہ اور تھانہ انقلاب کی حدود میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران اندھے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں بیوی کو قتل کرنے والا ملزم بھی شامل ہے جس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لئے گئے تفصیلات کے مطابق مدعی مصطفی ولد عزیز سکنہ افغانستان حال خزانہ نے تھانہ خزانہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بیوی مسماۃ (س) کو نامعلوم ملزمان نے قتل کیا ہے، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئیایس پی رورل ڈویژن نجم الحسنین کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ خزانہ پر مشتمل ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ شک گزرنے پر مقتولہ کے شوہر ملزم مصطفی ولد عزیز سکنہ افغانستان حال خزانہ کو بھی شامل تفتیش کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اسی طرح ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب تحسین اللہ نے مقتول محمد ولی ولد شیر محمد کے قتل میں ملوث ملزم اورنگزیب ولد جلال سکنہ موسی زئی کو گرفتار کر لیا ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے آلہ قتل اسلحہ بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -