جنوبی وزیرستان ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے پنجے گاڑ دیے

جنوبی وزیرستان ژالہ باری اور طوفانی بارشوں نے پنجے گاڑ دیے

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستا ن ژالہ باری اور ظوفانی بارشوں نے پنجے گاڑدیے، باغات مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا، لدھا اور سرویکئی سب ڈویژن میں سبزی و میواجات کے کھڑے باغات اور فصلیں بری طرح متاثر ہوکر تباہ و برباد ہوگئی ہیں، شدید ژالہ باری اور ٹڈی دل کے حملوں سے مقامی باغات کے مالکان اور زمینداران کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ گیا ہے۔مقامی زمینداروں اور کسانوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ طوفانی بارش اور ژالہ باری نے ضلعی ہیڈکوارٹر وانا سمیت سب ڈویژن لدھا اور سرویکئی میں تباہی مچادی ہے ان کا کہنا تھا کہ سیب،الوچہ،خوبانی اور سبزی کے باغات تباہ ہونے سے غریب کسان شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں اس سلسلے میں باغات ملکان اور زمینداروں نے مقامی ضلعی انتظامیہ سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر انکے ازالے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -