پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کرک ڈاؤن،5 گرفتار

پشاور،بدقماش عناصر کیخلاف کرک ڈاؤن،5 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید5افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد میں موٹر سائیکل لفٹر بھی شامل ہے تھانہ ریگی پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ موٹر سائیکل، دو کلو گرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس،دو عددپستول اور دوبوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کاروائی کے دوران مزید5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے دوران ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی عرفان اللہ نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر سید خان ولد پائندہ خان سکنہ سفید سنگ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے مدعی حمید خان ولد عمرا خان سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا اسی طرح دیگر کاروائیوں کے دوران چار افراد جاوید ولد فضل سید،نوید ولد رحمت ساکنان سفید سنگ،محمودولد لعل داد سکنہ ملاگوری اور افاق ولد راحت سکنہ ملازئی کو گرفتار کر لیا،گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پردو کلو گرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس،دو عددپستول اور دوبوتل شراب برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -