حیات آباد،غیر قانونی پارکنگ قائم کرنے پر 23 افراد گرفتار
پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر منشی جبکہ مختلف علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے پر 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں خوشحال بازار دلہ زاک روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران تجاوزات قائم کرنے پر 23 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ صدر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر موٹر سائیکلیں نو پارکنگ زون میں کھڑی کرنے پر 12 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا جن کے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر منشی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا کی عدالت میں پیش کیا گیا جن پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔