اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار،اسلحہ،کارتوس برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ و ایمو نیشن سمگلنگ کرنے کی کو شش ناکام بنا دی، ملزمان گاڑی کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ درہ آدم خیل کی جانب سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ناکام بنا دیا، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 26عدد پستول اور 5 ہزار 5سو مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبدالسلام خالد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ملزمان بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پرڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے کوہاٹ روڈ زنگلی چیک پوسٹ ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبر 6432 کوروکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈروائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کرکے فرار ہونے کی کوشش کی،پولیس پارٹی نے موٹر کار کا تعاقب کرکے کچھ فاصلہ پر ڈروائیور نے گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس نے موٹر کار کو تحویل میں لیتے ہوئے تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 26عدد پستول اور 5 ہزار5 سوسے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمدکرلیے گئے ہیں