پشاور،دو ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  پشاور،دو ملزمان گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کامیاب کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور سے ہے جو گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد جعلی کاغذات بنوانے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے جن کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی افغان باشندے رمضان ولد نثار سکنہ گل آباد نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر کے سامنے سے کسی نامعلوم ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی فقیر آباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو رکنی گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے زاہد ولد محمد گل اور مراد ولد علی زر خان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل جعلی کاغذات بنوانے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے 3 عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -