ٹڈی دَل کی تباہ کاریاں جاری،5,07,800 ہیکٹر رقبہ پر سپرے مکمل

  ٹڈی دَل کی تباہ کاریاں جاری،5,07,800 ہیکٹر رقبہ پر سپرے مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق اس وقت ملک کے52 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے 33، خیبر پختونخواہ 10، پنجاب 2 اور سندھ کے 7 اضلاع متاثر ہوئے،ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4لاکھ 28 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں 5700 ہیکٹر رقبہ کا ٹڈی دل کو تلف کرنے والی ادویات کا اسپرے کیا گیا،بلوچستان میں 3700 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا،پنجاب میں 100 ہیکٹر پر سپرے کیا گیا،خیبر پختونخواہ می1200 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں گذشتہ روز 700 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا،اب تک پورے ملک میں 5 لاکھ 7 ہزار 800 ہیکٹر رقبہ پر سپرے کیا جا چکا ہے۔
سپرے مکمل